مصنف: عامر ظہیر (استاد ،مصنف، بلاگر ، یوٹیوبر)
جینیئس کا کوئی متفقہ تعریف موجود نہیں ہے نہ اس کو جانچنے کا کوئی معیار اور پیمانہ موجود ہے۔ اردو میں جینیس کو ذہین و فطین کہا جاتا ہے یعنی بہت زیادہ قابل۔ جینیئس کے لیے ضروری ہے کہ وہ کم از کم ایک مضمون میں غیر معمولی صلاحیت کا حامل ہو اس کے ساتھ ساتھ اس میں ایک نیا پن ہو اور اس کے کام سے کئی نئی چیزیں وجود میں آئیں ہو جبکہ عوام کی طرف سے تو بہت جلد سیکھنے والے، حاضر جواب، کوئی غیر معمولی خوبی یا ہنر رکھنے والے کو جینیس کہا جاتا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جینیئس کا آئی کیو سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ کیلیفورنیا میں کیے گئے ایک ریسرچ کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ آئی کیو کے لحاظ سے دو کم ذہین بچوں نے بعد میں فزکس میں نوبل ایوارڈ حاصل کیے تھے۔ آئیے جانتے ہیں کہ جینیئس بندہ دوسرے لوگوں سے کس طرح مختلف ہوتا ہے۔
جینیئس کی نشانیاں
کام کے آداب
ایسا بندہ جو بھی کام کرتا ہے۔ اس نے اپنے لئے کام کے آداب و اصول بنائے ہوئے ہوتے ہیں اور وہ ان اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کے لیے کبھی تیار نہیں ہوتا۔
لچک
لچک کے حوالے سے سب سے اچھا مثال سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہے جب ایک مرتبہ وہ کاروبار میں اتنے بڑے نقصان کا شکار ہوئے کہ وہ نہ صرف اپنا پورا سرمایہ کھو چکے بلکہ الٹا قرضدار بھی ہوئے۔ اگر چہ وہ مالی لحاظ سے برباد ہو چکے تھے لیکن اس نے ہمت ہارنے کے بجائے مزید قرض لے کر نئے سرے سے کاروبار کا آغاز کرکے محنت کرنی شروع کی اور ایک مرتبہ پھر ارب پتی بن چکے۔ جینیس لوگ کسی بھی لحاظ سے نیچے گرنے کے بعد دوبارہ اٹھنے اور آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بچے جیسا تخیل
ان لوگوں میں بچوں جیسا تخیل ہوتا ہے۔ ادیب اور شعراء میں بھی ان لکھاریوں کے کام میں زیادہ گہرائی ہوتی ہے جن کا تخیلاتی طاقت زیادہ ہو۔

نہ ختم ہونے والا تجسس
جینیئس انسان کے اندر ہر بات کی گہرائی میں جانے اور ہر واقعے کی حقیقت معلوم کرنے، سوالات اٹھانے اور سوالات کے جوابات تلاش کرنے کی ایک پیاس ہوتی ہے۔ اسی خوبی کی وجہ سے وہ دنیا اور دنیا کی تمام چیزوں کی حقیقت کو سمجھ لیتا ہے۔
جذبہ
وہ اپنے کام سے جنون کی حد تک محبت کرتا ہے اور جو شخص اپنے کام سے محبت کرتا ہے وہ کبھی نہیں تھکتا۔ آپ اندازہ لگا لیں کہ اگر ایک شخص کے اندر تخیل، تجسس اور جنون کی خوبیاں یکجا ہو جاتی ہیں تو کیا اسے روکنا ممکن ہوتا ہے؟
الگ سوچ
ان لوگوں کی سوچ معاشرے کے دیگر افراد کی سوچ سے مختلف ہوتی ہے کیونکہ ان کی رائے کی ایک بنیاد ہوتی ہے جبکہ عوام کی رائے سطحی ہوتی ہے۔ ان کی سوچ نہ صرف مختلف ہوتی ہے بلکہ ایسی ہوتی ہے کہ حدیں پار کر دیتی ہے۔ یہ لوگ اپنی سوچ کے مطابق عمل بھی کرتے ہیں۔ روایتی معاشروں میں اکثریت کی طرف سے ایسے لوگوں کو پاگل کہا جاتا ہے۔ سوچ سے متعلق ان لوگوں کی ایک خاص بات یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ لوگ جب تک نتیجے تک نہیں پہنچتے تو اس وقت تک یہ ایک چیز کے بارے میں بار بار سوچتے ہیں ۔
بغاوت کا جذبہ
جیسا کہ ہم نے کہا کہ جینیس لوگ اکثریت سے مختلف ہوتے ہیں لہذا وہ روایتی سوچ اور نظام کے خلاف ہوتے ہیں۔ وہ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہتے ہیں بجائے اس کے کہ لوگوں کی ہر بات کو ٹھیک مانا جائے یا کہ ہوا کے رُخ کے ساتھ چلیں۔ پاکستان کے دانشوروں میں فیض احمد فیض، احمد فراز، حبیب جالب، وارث میر اور افراسیاب خٹک کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں کہ وہ حق کے لیے سر پر کفن باندھ کر طاقتوروں کے سامنے باغی بن کر سامنے آئے۔
نیا کام
عام کاروباری افراد اور انٹروپرینور میں بنیادی فرق یہ ہوتا ہے کہ عام کاروباری لوگ پرانے طریقے سے اپنا کاروبار چلاتے ہیں جبکہ انٹروپرینور نیا کاروبار شروع کرتے ہیں یا پرانے کاروبار کو ایک نئے طریقے یا انداز سے شروع کرتے ہیں۔ جیسا کہ آج کل کی دنیا میں ہمارے نظروں کے سامنے انوویٹیو سوچ والے لوگ کامیاب ہوتے جا رہے ہیں۔

تخلیقی صلاحیت
دراصل یہی خوبی جینیس لوگوں کی سب سے بڑی نشانی ہے مثال کے طور پر پاکستان میں کتاب پڑھنے والوں کی تعداد ٹوٹل آبادی کی بمشکل 15 سے 20 فیصد کے درمیان ہوگی۔ اب آپ خود اندازہ لگائیں کہ کتاب لکھنے والے کتنے ہونگے اور ان میں وہ مصنفین کتنے ہونگے جن کا کام ایک تحقیق اور تخلیق پر مبنی ہو، ظاہر ہے ایک فیصد سے بھی کم، یہی لوگ جینیئس ہوتے ہیں ۔
توجہ
آپ ایک کام سے اس وقت تک سو فیصد یا اس کے قریب نتائج حاصل نہیں کر سکتے جب تک آپ ان کو پوری طرح توجہ نہ دیں۔ یہ لوگ کام کی اہمیت کا اندازہ لگا کر اس کو اس حساب سے توجہ دیتے ہیں۔
آرام اور تیاری
ایسا بھی نہیں ہے کہ یہ لوگ مشینوں کی طرح ہر وقت کام کرنے میں مگن ہوتے ہیں بلکہ انسانوں کی طرح اپنی آرام کا خیال رکھتے ہیں اور پھر اگلی تیاری کے ساتھ اپنی ویژن کے مطابق مقاصد کو حاصل کرنے میں لگ جاتے ہیں۔
دانشورانہ عاجزی
دانشورانہ عاجزی کا مطلب یہ ہے کہ آپ یہ سمجھ جائیں کہ میرے پاس جتنی بھی علم ہے وہ محدود ہے کیونکہ آپ جتنے بھی جینیئس ہو پھر بھی یہ ضروری نہیں کہ آپ کو ہر بات کا علم ہو۔ یہ خوبی عام اور خاص جینیئس کے درمیان ایک بہت بڑا فرق ہے۔
پاکستان تحریک انصاف، وہ پارٹی جس نے پاکستانی سیاست کو ایک نیا رخ دیا
پاکستان میں جمہوریت کی مختصر تاریخ
کیا افغان/پختون نسلاً بنی اسرائیل ہیں
👍❤
I guess the most important point is to be humble and seeking for knowledge in order to be a genius. I would add that these two are pre-requisites in becoming a genius.
U r always right Sir
See a little in my own Inshallah I will apply all the habit’s.
Yes You can