مصنف: عامر ظہیر ( استاد ، مصنف ، بلاگر ، یوٹیوبر )
بدلتی دنیا کے ساتھ سب کچھ بدل رہا ہے ، تیز ترقی کی وجہ سے ہمیں ایک طرف سہولیات میسر آ رہے ہیں مگر دوسری طرف کئی نت نئے مسائل اور چیلنجز پیدا ہو رہے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ آج کا نوجوان جو اسکول کالج کا طالب علم ہو یا یونیورسٹی کا ، کس طرح اپنی معمولات کو ترتیب دیں کہ کامیابی پا سکے ۔
پڑھائی کرنی ہے یا نہیں
تیسری دنیا کا ایک المیہ یہ ہے کہ یہاں تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بیشتر طالب علم تعلیم حاصل کرنے کے بجائے اپنا وقت ضائع کر رہے ہوتے ہیں اور مختلف سماجی برائیوں کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ ہر طالب علم کو چاہیے کہ وہ پہلے یہ فیصلہ کر لیں کہ اسے تعلیم حاصل کرنی ہے یا نہیں ، اگر جواب ہاں میں ہے تو پھر اس طرح تعلیم حاصل کرنی چاہیے جس طرح پڑھنے کا حق ہے ۔
اپنے آپ کو منفرد بنائے
اگر آپ کسی بھی مضمون میں بی ایس کر رہے ہیں تو وہ تو دیگر لاکھوں لوگ بھی کر رہے ہیں ۔ آپ کے سامنے یہ ہدف ہونا چاہیے کہ آپ امتیازی حیثیت میں ڈگری حاصل کریں ۔
دوسری بات یہ ہے کہ آج کی دنیا میں صرف ایک مضمون میں مہارت آپ کو کامیابی نہیں دے سکتی بلکہ آپ کو اپنے مضمون کے ساتھ ساتھ دیگر اہم مضامین کی بنیادی علم کی حصول کے لئے زیادہ سے زیادہ مطالعہ کرنا ہوگا ۔
آپ کو اپنے علاقے ، ملک اور دنیا میں پیش آنے والے حالات و واقعات پر کڑی نظر رکھنی چاہیے ۔ آج کی دنیا میں ایک با خبر اور بیدار نوجوان کو دیگر پر فوقیت دی جاتی ہے ۔
موجودہ دنیا ہنر کی دنیا ہے ۔ ایک تعلیم یافتہ نوجوان کے لیے لکھائی کا فن ، اچھی گفتگو کا فن ، انگریزی زبان پر عبور ( پاکستان جیسے ممالک میں ) اور پریزنٹیشن سکل سیکھنا لازمی ہیں ۔ اس کے علاوہ تجسس ، تخیل ، تخلیقی صلاحیت ، مسائل کو حل کرنے اور قیادت کرنے کی خوبیاں بھی انتہائی ضروری ہیں جسے آج سافٹ سکلز کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔
وقت کا قدر کرنے والا
جب تک آپ کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ وقت کی قدر پیسوں سے زیادہ ہے اس وقت تک آپ کی کامیابی غیر یقینی ہوتی ہے ۔ وقت کا مفید استعمال کرنا چاہیے ۔ تعلیمی مشاغل کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور ذہنی آرام کے لئے بھی وقت نکالنا چاہیے ۔ مختصراً کہ ان تمام امور سے اپنے آپ کو بچانا چاہیے جس سے آپ کا کوئی فائدہ نہ ہو ۔
بیداری
اگر آپ نوجوانی میں بھی سست اور کاہل ہیں تو جو کرنے کے کام ہیں وہ کب کریں گے ۔ تعلیم یافتہ نوجوان معاشرے کا ایک بیدار اور سرگرم رکن ہوتا ہے جو تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی تمام سماجی ذمہ داریوں سے نہ صرف بخوبی واقف ہوتا ہے بلکہ انہیں نبھاتا بھی ہے ۔ کامیاب طالب علم کی یہ نشانی ہوتی ہے کہ ان کے ہونے سے دیگر لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے ، یہی لوگ آگے جا کر کامیابی کی سیڑھیوں پر چڑھتے ہیں ۔
اسلامی دنیا ؛ بنیادی معلومات
قرآن کا اعجاز ؛ قرآن مجید اور دنیا کے دیگر کتب میں فرق
دنيا کی تاریخ ، نواں اور آخری حصہ: موجودہ صدی کی خصوصیات اور واقعات
Ma Sha ALLAH ,sir bohut khoob In Sha ALLAH Hamal karnai kee koshish karengai
Good
سر جي ډیر خایسته
Thanks dear